25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
سوائن فلو کے حملے سے بچائو کیلئے ہومیوپتھی ادویات
سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپتھی کی ایک تحقیق کے مطابق سوائن فلو سے بچائو کیلئے ہومیوپتھک دوائیں بہترین ثابت ہوئی ہیں۔ کونسل کے ایک اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں ''آرسینک ایلبم'' دوا کو سوائن فلو کے علاج کیلئے مجرب قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق یوگا ،ایلوپیتی ، یونانی، سیڈھا اور ہومیوپتھی طریقہ علاج میں ہومیوپتھی کی دوائیں زیادہ بہتر ثابت ہوئی ہیں۔ سوائن فلو کی روک تھام کیلئے '' آرسینک ایلبم 30'' پہلی دوا ہےجس کو فوری طور پر شروع کرنے سے مرض کی تمام علامات ختم ہونے لگتی ہیں۔