25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
ٹماٹر کا جوس ہڈیوں کیلئے مفید ہے،ماہرین
ٹماٹر کی خوبیوں سے کسی کو انکار نہیں۔ وزن کم کرنے کے ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے۔ اب ماہرین صحت جوڑوں کے مریضوں کے لئے بھی ٹماٹر کے فوائد لائے ہیں۔جوڑوں کادرد زندگی بھر کا روگ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچنا چاہتے ہیں تو دن میں دو بار ٹماٹر کا جوس پینا لازم کرلیں۔ہڈیوں کی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا دعوی ہے کہ ٹماٹر کے جوس میں خاص قسم کے غذائی جز لائیکو پین کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو توڑ پھوڑ سے بچاتی ہے۔