تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

وضع حمل سے متعلق نیا جنیاتی ٹیسٹ تیار

ماہرین طب نے ایک نیا جنیاتی طبی ٹیسٹ وضع کر لیا ہے جو 20 سے 29 سال کی خواتین کو بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے متعلق درست طور پر بتا سکے گا۔ یونیورسٹی آف ایکسیٹر پینسلوانیا کی ڈاکٹر آنا میری کے مطابق ماہرین نے جینز کا ایک ایسا گروپ تلاش کیا ہے جو خواتین میں حیض بند ہونے کے عرصہ اور عمر کی نشاندہی کرتا ہے۔ عرصہ 10 سال میں اس ٹیسٹ کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا جائے گا جس پر صرف 50 پونڈ خرچ آئے گا۔ اس عرصہ میں مزید تحقیق کے بعد ٹیسٹ کی کارکردگی کو بہترکر لیا جائے گا اوربالکل درست عرصہ کا تعین ممکن ہو سکے گا۔ ماہرین کے مطابق حیض کا عرصہ شروع ہونے سے 10 دن کے اندر وضع حمل کا زمانہ بہترین شمار کیا جاتا ہے۔ اس عرصہ کومحفوظ کرنے کیلئے گوکہ طب میں کوئی طریقہ کار سامنے نہیں آیا مگر اس عرصہ کی عمر سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ یہ کتنے عرصہ تک قائم رہے گا۔ ہیومن مالیکیولر جنیٹیکس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض خواتین میں مینو پاز کی عمر 50 سال تک برقرار رہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.