تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

وزن کم کرنے کیلئے جوگنگ ہمیشہ مفید ثابت نہیں ہوتی

ماہرین طب نے واضح کیا ہے کہ جوگنگ کا عمل وزن کم کرنے میں ہمیشہ مفید ثابت نہیں ہوتا۔ وزن کم کرنے کیلئے مخصوص نوعیت کی ورزش ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ لندن میں پرنسل ٹرینر خدمات فراہم کرنے والے ماہر ڈاکٹر گریج بروکس کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دوڑنے کے عمل کو وزن کم کرنے کیلئے لازمی تصور کرتے ہیں۔ یہ مفروضہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جسم میں موجود چربی ہمارے جسم کی توانائی پورا کرنے کیلئے ایک اہم وسیلہ ہے جب آپ بھاگتے ہیں تو پگھلنے والی جربی کی جگہ مزید چربی بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے کیونکہ جسم جتنی توانائی صرف کرتا ہے۔ اتنی ہی بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کرتا ہے۔ یہاں ہم جسم میں مزید چربی بننے کے عمل کو روک کر ہی وزن کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوڑنا برا عمل نہیں مگر اس کے بعد جسم کی کیلوریز کو کنٹرول نہ کرنا برا عمل ہے جس سے موٹاپا کم نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.