25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
بچوں میں خون کے سرطان کی بڑی وجہ
نئی طبی تحقیق کے مطابق بیماریوں کی تشخیص کیلئے ایکس ریز بچوں میں خون کے سرطان ''لیوکیما''کی شرح میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے برکلے سکول آف پبلک ہیلتھ کی مرتب کردہ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن بچوں کو یہ مرض لاحق ہو جاتا ہے ان کے جب ایکسرے لئے جاتے ہیں تو اس سے مرض کی شدت میںمزید اضافے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔نارون کیلی فورنیا چائلڈ ہوڈ سٹڈی کا دائرہ کار 35 ممالک کے اعدادوشمار سے اکٹھا گیا گیا جہاں پر اس مرض کا علاج کیا جا رہا ہے۔پندرہ سال سے کم عمر 827 بچوں کے تجزیے کے بعد اس رپورٹ کو مرتب کیا گیا۔اس دوران بچوں کے والدین سے انٹرویو بھی کئے گئے اور علاج معالجے کی بارہ ماہ پر مشتمل رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ماہرین طب کے مطابق جو مائیں دوران حمل ایکسرے ریز کے عمل سے گزریں ان کے جنم لینے والے بچوں میں یہ مرض پیدا ہو سکتا ہے۔یہ تحقیق انٹرنیشنل جریدے ''ایپی ڈامالوجی'' میں شائع بھی ہو چکی ہے۔