25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
یادداشت کی خرابی اور مرگی کے متعلق اہم پیش رفت
سائنس دانوں نے دماغ میں موجود ایک ایسے کیمیائی مادے کی دریافت کا دعوی? کیا ہے جوانسانی خیالات کی شدت ا ور رفتار کو کنٹرول کرتا ہے اور ان میں توازن قائم رکھنے میں مدد دیتا ہے?اس کیمیائی مادے کو والیم کنٹرول کانام دیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت الزائمر اور مرگی کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ہے? سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں اس اہم پروٹین کا پتا لگایا ہے جو ایسی صورت میں جب دماغ بہت تیزی سے کام کر رہا ہوتا ہے اس کی رفتار میں کمی لاتا ہے اور جب دماغ کی فعالیت سست پڑتی ہے تو وہ اس میں اضافہ کرتا ہے?ماہرین کویقین ہے کہ اس دریافت کے بعد وہ کوئی ایسی دوا بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے جس سے دماغ میں موجود اس مخصوص انزائم کو، جس کا نام جی ایس کے تھری ہے ہدف بناکر یاداشت کی خرابی، اور مرگی کی علامات پر قابو پانے میں مدد دے سکے گی?