تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:43

کراچی تاجر اتحاد کے وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حالات کا مقابلہ کرکے ہی ہم جرائم کو شکست دے سکتے ہیں جس کے لئے بھرپور عزم ضروری ہے۔



کراچی اتحاد کے سربراہ عتیق میر کی سربراہی میں ملنے والے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تاجر برادری نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے عزم و ہمت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات سے جرائم پیشہ عناصر بوکھلا ہٹ کا شکار ہیں ۔



گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت تاجروں کے ساتھ ملکر ایسے اقدامات اٹھارہی ہے جن سے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتا ر کرنا آسان ہوجائے گا ۔۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ خاص ایجنڈے کے تحت کراچی میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.