17 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:52
پشاورسے4اہم دہشت گرد گرفتار
اے آر وائی - پشاور میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے چار اہم دہشت گرد گرفتارکرلیے۔ بڈھ بیرکےقریب حساس اداروں نے کارروائی کی۔ جس کے نتیجے میں چاراہم دہشت گرد گرفتارکیےگئے۔
ذرائع کےمطابق دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ گرفتاری کے بعد دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔ ذرائع کاکہناہےکہ گرفتار دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے۔