18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:44
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں دن کےآغاز پر ہی قتل و غارتگری ۔علی الصبح فائرنگ کے مختلف واقعات میں ڈاکو سمیت دو افراد جان سے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ زمان ٹاون کی حدود سوکوارٹر کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔قائد آباد تھانے کی حدود میں ریڑھی گوٹھ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ان کا ساتھی رحیم اللہ ہلاک جبکہ آصف رحمان نامی شہری زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مارے جانے والا شخص متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جسکے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کا مقدمہ زخمی ہونے والے شہری کی مدعیت میں درج کردیا گیا ہے۔