18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:32
حیدرآباد: بلدیاتی نظام کے خلاف محبت سندھ ریلی
اے آر وائی - سندھ میں نئےبلدیاتی نظام کے خلاف حیدرآباد میں عوامی تحریک کی جانب سے محبت سندھ ریلی نکالی گئی۔ شہبازچوک سے نسیم نگرچوک تک نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔
شرکاء سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو کاکہناتھاکہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف مرحلہ وارتحریک جاری رہے گی۔ سندھ کے عوام نئے بلدیاتی نظام کو ہرروز مستردکریں گے۔ انہوں نے کہادہرے بلدیاتی نظام اور کالاباغ ڈیم کے مسئلے پر آواز بلند کرنے پر نواز شریف عمران خان اور چوہدری شجاعت کے شکرگذار ہیں۔