تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:4

لاہور: منہاج القران کے زیر اہتمام مشعل بردار ریلی کا انعقاد

اے آر وائی - تئیس دسمبر کو مینار پاکستان گراونڈ میں منہاج القرآن کے جلسے کے حوالے سے لاہور میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کا آغاز ایوان اقبال سے ہوا جو ایجرٹن روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب آکر اختتام پذیر ہوئی ۔



ریلی میں منہاج القرآن یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ہاتھوں میں مشعلیں تھام رکھی تھیں جنہوں نے ملکی سیاسی نظام کی تبدیلی کے لیے پلے کارڈرز اور بینرز اٹھارکھے تھے ۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن نے اس کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کا آغاز کردیا ہے اور ملک میں نئی سیاسی نظام کے قیام کی کوششوں کا آغاز مینار پاکستان جلسے میں ڈاکٹر طاہر قادری کے اعلان سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.