19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:2
لیڈی ہیلتھ ورکرز کےقتل کےبعد: آپریشن 42مشتبہ افراد گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں گلشن بونیر، طور بنگش کالونی اور موچکو میں پولیومہم میں حصہ لینے والی چارلیڈی ہیلتھ ورکرز کےقتل کےبعد۔گلشن بونیر اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیاگیا۔پولیس نے بیالیس مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔
کراچی کے مضافاتی علاقے پولیومہم چلانے والوں کیلئے مقتل بن گئے۔ معصوم بچوں کومعذور بننے سے بچانے والوں کو بخشا نہیں گیا۔۔ گلشن بونیر، طور بنگش کالونی اور موچکو میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گولیوں کانشانہ بنایاگیا۔ پولیس کےپاس دہشت گردی کی اطلاعات پہلے سےتھیں۔البتہ پولیس نے حرکت میں دیرسے آئی ۔ ترجمان سندھ پولیس عمران شوکت کہتے ہیں رضاکاروں پر حملے پولیس کی ناکامی نہیں ۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کےقتل کےبعد گلشن بونیر اور اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ بتی والی گاڑیاں سائرن بجاتی آئیں ۔ پولیس کے ساتھ لیڈی سرچرز بھی موجود تھیں۔ پولیس کاکہناہےکہ پولیومہم چلانے والوں نے انہیں پہلے اطلاع نہیں دی۔
ٹارگٹڈآپریشن کےدوران گھرگھرتلاشی لی گئی۔ مشتبہ افراد کو بھی پکڑاگیا۔ آپریشن میں پانچ سو سے زائد پولیس کمانڈوز نے حصہ لیا۔ان میں اسپیشلائزڈ پولیس کمانڈوز بھی شامل تھے۔آئی جی سندھ نے مشتبہ افراد سے تفتیش کیلئے سات ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں
۔پکڑ دھکڑ اور ٹارگیٹڈآپریشن کےباوجودلیڈی ہیلتھ ورکرز پرحملہ کرنے والےملزمان ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آسکے۔