19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:24
بنوں: فالج زدہ قیدی عمل شرین اذیت کا شکار، رہائی کی اپیل
اے آر وائی - بنوں جیل کا معمر قیدی عمل شرین فالج کے باعث شدید اذیت کا شکار ہو کر رہ گیا۔ اہلخانہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی اور علاج کی اپیل کی ہے۔ اٹھارہ مارچ دوہزار تین سے بنوں جیل میں قید عمل شیرین کو پچیس سال سزا کا سامنا ہے۔
تین ماہ پہلے فالج کے حملے نے اسے بستر سے لگادیا، پہلے جیل اسپتال میں علاج کیاگیا لیکن حالت بگڑنے پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں اسکی حالت تسلی بخش نہیں۔ شرین کے بیٹے پی اے ایف ملازم عظمت اور عمران نے بتایا علاج کے لئے حکام کو متعدد درخواستیں دیں لیکن شنوائی نہیں ہور ہی۔