تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 6:53

انسداد پولیو مہم کی خواتین کارکنوں کے قتل کا مقد مہ درج

اے آر وائی - کراچی میں گزشتہ روز قتل ہونے والی انسداد پولیو مہم کی چار خواتین کے قتل کا مقدمات درج کرلیا گیا۔ مقتولین کے گھروں میں صفحہ ماتم بچھی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز گلشن بونیر میں قتل ہونے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکرز فہمیدہ اور اس کی بھانجی مدیحہ کے قتل کا مقدمہ مقتولہ فہمیدہ کے شوہر ریاض کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ قائد آباد میں درج کردیا گیا۔



بلدیہ ٹاوٴن میں تھانہ موچکو کی حدود میں جاں بحق ہونے والی پولیو ٹیم کی رضاکار کنیز کے قتل کا مقدمہ واقعے میں زخمی ہونے والے راشد نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔جاں بحق ہونے والی خواتین کی تدفین ان کے علاقوں کے مقامی قبرستانوں میں کردی گئی۔



افسوسناک واقعات میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور ان کے ساتھ کام کرنے والی دیگر خواتین میں سے اکثریت غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اورنگی ٹاوٴن میں نشانہ بننے والی نسیم اختر پانچ بچوں کی والدہ تھی جس کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.