19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:4
کوئٹہ میں دو خواتین کی نعشیں برآمد
اے آر وائی - کوئٹہ میں دوخواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے نعشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب میں چکی شاہوانی کے قریب شہریوں کی اطلاع پر دو مشکو ک بوریوں کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے دوخواتین کی نعشیں برآمد ہوئیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک خاتون کی شناخت سعدیہ سلمان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسری کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعدتشدد کرکے قتل کیا گیا۔ نیو سریاب پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔