تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:45

فیصل آباد: گھروں میں چولہے ٹھنڈے، خواتین سڑکوں پر آگئیں

اے آر وائی - فیصل آباد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ مزدورتو بیروز گاری کا شکار ہوئے گھروں میں چولہے بھی ٹھنڈے پڑگئے۔گیس بندش کے خلاف خواتین نے اٹھالیے ہاتھوں میں ڈنڈے، نکل آئی سڑکوں پر اور کیا احتجاج۔



یہ ہیں گیس کے لئے احتجاج کرتے فیصل آبادکے شہری ، کئی ہفتوں سے گیس بندش پرصبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو خواتین نے اٹھالیے ہاتھوں میں ڈنڈے اور نکل آئی سڑکوں پر، مظاہرے سے شیخوپورہ روڈ بلاک ہوکر رہ گیا۔



مظاہرین کا کہنا تھا کھاناکیسے پکائیں چولہے تو ٹھنڈے پڑے ہیں لوگ بھی بے روز گاری کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں کا کہناتھا گیس بندش کامسئلہ حل نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.