19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:3
پولیو مہم کے عملے کا قتل، سندھ میں احتجاج
اے آر وائی - کراچی اور پشاور میں پولیومہم کے دوران رضا کاروں کو قتل کئے جانے کے خلاف حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کئی شہروں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کیا، دھرنے دیئے اور ریلیاں نکالیں۔
پولیو رضا کاروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف ہیلتھ ورکرزسراپا احتجاج بن گئے۔ سندھ کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ حیدرآباد پریس کلب پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسی نیٹرز نے دھرنا دیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے دہشت گرد واقعات کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں خواتین رضاکار پولیو مہم سمیت صحت کی دیگر قومی مہم میں فرائض انجام دے رہی ہیں لیکن تسلسل سے حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں کام ممکن نہیں رہا۔حکومت تحفظ فراہم کرے اور قاتل گرفتارکئے جائیں۔ سکھر میں ویکسی نیشن ویلفیئرایسو سی ایشن کے احتجاج میں شہیدوں کے ورثا اور زخمی ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ سانگھڑ میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔