19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:44
کراچی: پولیس کا سہراب گوٹھ کا محاصرہ
اے آر وائی - کراچی میں گزشتہ روز پانچ بےگناہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہلاکتوں کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے اور اس نے سہراب گوٹھ کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔ پولیس کی نفری بھاری تعداد میں سپرمارکیٹ،افغان بستی،الاآصف اسکوائر پہنچ گئی ہے اور اس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
پولیس نے گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران قائدآباد سے چوبیس افراد کو حراست میں لیا گیات ھا جن میں سے چھ افراد سے پوچھ گجھ جاری ہے۔ ایک گرفتارملزم سے سی آئی ڈی تفتیش کرے گی اور اس سے دیگر ملزمان کے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ سہراب گوٹھ میں ڈاکٹر فوسٹن کو زخمی کرنے والے ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔
دوسری جانب کمشنر کراچی سید ہاشم رضا نے کہا ہے کہ شہر میں پولیو مہم کے حوالے سے پچاس کے قریب حساس مقامات ہیں، انہوں نےکہا کہ مہم سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پلاننگ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم ہر ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے متاثرین کے خاندان سے تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے رضا کاروں کے لیے جلد معاوضے کا اعلان کریں گے۔