تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:24

پنجاب حکومت پچاس ہزارطلبہ کوانٹرشپ فراہم کرےگی،شہبازشریف

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنے دیے جلا کر ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا۔ پنجاب حکومت پچاس ہزارطلبہ کوانٹرشپ فراہم کرےگی۔



گوجرانوالہ کےدورےکےموقع پرطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنے دیے جلا کر ملک کو اندھیروں میں ڈبودیا۔ حکمرانوں کی کرپشن کے باعث اسٹیل ملز،ریلوے اور پی آئی اے جیسے ادارے تباہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،پچاس ہزارطلبہ کوانٹرشپ فراہم کریں گے جبکہ اجالا پروگرام کے تحت طلبہ میں ڈھائی لاکھ لیمپ تقسیم کیے جائیں گے ۔



شہباز شریف نے میڈیکل کالج کے ساتھ 1100بیڈ کا ٹیچنگ ہسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ بعدازاں وزیراعلی پنجاب نے جی ٹی روڈ پر چار ارب روپے لاگت سے زیرتعمیر فلائی اوور اور سول ہسپتال میں آئی سی یو وارڈ، اسپورٹس کمپلیکس کے علاوہ سیالکوٹ روڈ کا افتتاح بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.