تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:43

کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نعیم کے جسم سے جان کا رشتہ ٹوٹ گیا، اورنگی کے ہی علاقے چمچہ ہوٹل میں جہانگیر دندناتی گولیوں کا شکار بن گیا۔



سپر ہائی وے میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پاکستان کوارٹرز میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گولیمار کے علاقےمیں آصف اندھی گولی کی زد میں آگیا، جبکہ اس کا بھتیجا متین زخمی ہوگیا۔



اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اورنگی ٹاؤن سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان قتل کی پچیس وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.