19 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:13
ملک کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ، مریم نواز
اے آر وائی - نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ملک کا جو حال ہے اس سے دل خون کے آنسو روتا ہے اور ملک کی باگ ڈور ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو ملک توڑنا چاہتے ہیں ۔ متحد ہوکر ایسی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
لاہورکے علاقہ کوٹ لکھپت میں ایک چرچ میں کرسمس کی تقریب موقع پر کیک کاٹنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند سالوں میں پاکستان میں دل لرزا دینے والے واقعات ہوئے اٹھارہ کروڑ عوام کی تقدیر سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔