20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:34
لوٹوں کا اتحاد کامیاب نہیں ہوگا ، شرجیل میمن
اے آر وائی - سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف جو بھی اتحاد بنائے جارہے ہیں ان میں لوٹوں اور آمریت کی گود میں پلنے والوں کو شامل کیاجارہاہے ۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہناتھا کہ ان جماعتوں نے اخلاقی طور پر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اسلئے اکیلے الیکشن لڑنے سے ڈر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جس طرح تمام قوتوں کو یکجا کررہے ہیں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور کوئی بھی جماعت اکیلے اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔