تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:44

خیر پور:پولیس کی کارروائی میں 4دہشت گرد گرفتار

اے آر وائی - خیر پور میں قومی شاہراہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے تین خودکش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔



ایس ایس پی خیر پور عرفان مختار بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، مارٹر گولے اور بارودی مواد ملا ۔ دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے ہے جو کراچی میں مختلف گروپوں کو اسلحہ اور خود کش جیکٹس فراہم کرتے تھے۔



گرفتار دہشت گرد کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف گمبٹ تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.