تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:35

ملک بھر میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

اے آر وائی - ملک بھر میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ سندھ کے عوام دسمبر کے آخری ہفتے میں چار روز چھٹیاں کرسکیں گے۔ محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے نوٹیفیکیشن کےمطابق موسم سرما کی تعطیلات بائیس سے اکتیس دسمبر تک ہونگی۔ اس کے علاوہ سندھ میں بڑے بھی بڑی چھٹیاں کریں گے۔



سندھ حکومت نے ستائیس دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اٹھائیس دسمبر کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی۔ لاہور میں آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے تئیس سے اکتیس دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا میں تئیس سے دوجنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.