تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:5

بلوچستان کے طلبا کی جامعہ پنجاب میں تمام فیسیں معاف

اے آر وائی - پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباکی جامعہ پنجاب میں تمام فیسیں معاف کردی گئی ہیں۔ بلوچستان کے طلباءوفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال پہلی مرتبہ سو کے قریب بلوچ طلباءکو خصوصی نشستوں پر داخلہ دیا گیا ہے اور انہیں مفت تعلیم اور مفت رہائش کے ساتھ ساتھ میس کے چارجز برداشت کرنے کے لئے تین ہزار روپے کی سکالرشپ ہر بلوچ طالبعلم کو ماہانہ دی جا رہی ہے۔



انہوں نے کہا کہ بلوچ طلباء دیگر طالبعلموں سے تعلق سے سیکھیں گے کہ ہم ان سے کتنی محبت کرتے ہیں اور ہمارے طلباءبھی ان کے متعلق جانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں خصوصی نشستوں پر داخل بلوچ طلباءکی تعداد کم از کم چار سو ہو جائے گی جو مستقبل میں بلوچ قیادت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹرمجاہد کامران کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند عناصر یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں جن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.