تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:53

کراچی: ہوٹل پر کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی

اے آر وائی - کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ہوٹل پر کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، ماڑی پور پولیس نے متعدد افراد کے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔ ایس آئی یو نے بھی اورنگی ٹاون میں کارروائ کرکے بھتہ خور کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔



کلری تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ پر واقع دعا ہوٹل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔ کریکر پھٹنے سے ہوٹل کے تین ملازمین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی شدت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔ ایس پی لیاری سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں واقعے میں بھتے کا عنصر نہیں پایا جاتا ہے۔ اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔



ادھر لائنز ایریا میں فائرنگ سے عاشق حسین نامی شخص دہشت گردوں کی فائرنگ جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون پندرہ نمبر اور پی آئی ڈی سی فیرئیر پولیس لائن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سی آئی ڈی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کے قتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز فہد عرف بلو، شہزاد اور غلام نبی کو گرفتار کرلیا ۔



ایس آئی یو پولیس نے اورنگی ٹاون پیپر مارکیٹ میں کارروائی کرکے مبینہ بھتہ خور نقیب اللہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان تاجروں کو بھتے کی پرچیاں دیتے تھے، ملزمان کی قبضے سے بھتے کی پرچیاں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.