تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:5

قوم کومعذوربنانےکی سازش ہورہی ہے،ارکان پنجاب اسمبلی

اے آر وائی - ارکان پنجاب اسمبلی کاکہناہےکہ انسداد پولیوٹیموں پر حملے پاکستان کو معذور بنا نےکی سازش ہیں۔ بعض ارکان نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے مستقبل کو تاریک بنانا چاہتی ہیں۔



پنجاب اسمبلی کے ارکان نے پولیو ٹیموں پر حملوں اور رضا کاروں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن اب پاکستان کی جڑوں پر حملہ آور ہورہے ہیں، دہشتگرد چاہتے ہیں کہ پاکستان کی آنے والی نسلیں معذور اور اپاہج ہوں۔



بعض ارکان نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ پولیوں ٹیموں پر حملے میں ملک دشمن بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔ پشاور حملوں میں دہشتگردوں کے جسم پر ٹیٹو کے نشانات انکا ثبوت ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے چہرے ڈھکے چھپے نہیں۔ ملالہ پر حملہ کرنے والے ہاتھ ہی پولیو ٹیموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔



نظریاتی سیاست سے بالا تر ہوکر پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے ہاتھوں کو توڑا جائے جو پاکستان کا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.