20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:14
کراچی:اغوا ہونیوالےایڈیشنل ہوم سیکریٹری خیبرپختونخواہ بازیاب
اے آر وائی - کراچی سے اغوا ہونیوالے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری خیبرپختونخواہ محمد رمضان کو پولیس نے ایک آپریشن کے بعد گھوٹکی سے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔
ایڈیشنل ہوم سیکریٹری محمد رمضان کو نامعلوم اغوا کاروں نے نو اکتوبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اغوا کرکے ان کی رہائی کیلئے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا محمد رمضان نیپا کو رس کے سلسلے میں کراچی آئے ہوئے تھے ۔
ترجمان سندھ پولیس ایس ایس پی عمران شوکت نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ مغوی کو دو روز قبل گھوٹکی پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کرایا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔