20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 22:5
ملتان میں بھتہ مافیا سرگرم ، دکاندار بنا تشدد کا نشانہ
اے آر وائی - ملتان میں بھتہ نہ دینے پربھتہ خوروں نے دکاندار پر تشددکرکے ناک توڑ دی۔ گھنٹہ گھر چوک پر نا معلوم افراد نے دکاندار سے بھتہ مانگا۔انکار پرنامعلوم افرادنےدکاندارپربہیمانہ تشدد کیا۔ دکان میں بھی توڑ پھوڑکی ۔
دکاندار کے مطابق یہ بھتہ خور عناصر پہلے بھی بھتہ لیتے رہتے ہیں ، دکاندار کے مطابق ان افراد کاتعلق ملتان اندرون شہر کے علاقے سے ہے ۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے موقعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کرلیا ۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔