تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 22:13

سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ پرسیکورٹی ہائی الرٹ

اے آر وائی - کراچی میں واقع سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ پر دہشتگردوں کے حملوں کے حوالے سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بلڈنگ کی سیکورٹی ہائی الرٹ ۔ ملازمین کو بھی مکمل تلاشی کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی ۔



حکومت سندھ کے اہم محکمہ جات کے دفاتر پر مشتعمل اس عمارت پر دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے حوالے سے حساس اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے بلڈنگ کی سیکورٹی بڑھادی گئی عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری اور اسپیشل کمانڈوز کو تعینات کیا گیا۔



عمارت میں آنے والی گاڑیوں کی سرچنگ کی گئ۔ ملازمین کو بھی مکمل تلاشی اور کو شناخت کے بعد ہی عمارت میں داخلے کی اجازت ملی۔ عمارت کے اندر اور باہر باوردی اورسادہ لباس پولیس اہلکاروں کے کشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.