21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:3
کراچی میں بدامنی برقرار، گارڈن میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے و الا سی آئی ڈی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔ویسٹ پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں گیارہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں واقع اقبال مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گزشتہ روز فیریئر کے علاقے میں پی آئی ڈی سی فیریئر پولیس لائن کوارٹر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سی آئی ڈی اہلکار نور الامین دوران علاج دم توڑ گیا۔
تھانہ جمشید کوارٹر کی حدود میں اسلامیہ کالج کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار وسیم زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ویسٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں11جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل،ایک ریپیٹر ، آٹھ پستول ،متعدد گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی۔