21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:54
چیچہ وطنی : مسافر ویگن کا گیس سیلنڈرپھٹ گیا
اے آر وائی - چیچہ وطنی میں فیصل آباد سے بورے والا جانے والی مسافر ویگن میں گیس سیلنڈرپھٹنے سے ایک خاتون گاڑی کے اندر ہی جھلس کے جاں بحق ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں چھ افراد زخمی بھی ہو ئے۔
بسوں اور ویگنوں میں نصب گیس سیلنڈرسے کھیلا جا رہا ہے لوگوں کی زندگیوں سے ،آ ئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا پیش ضرور آتا ہے جس میں پھٹ جاتا ہے گیس سیلنڈر اور کئی لوگ زندگی کی بازی جاتے ہیں ہار۔۔ایسا ہی ایک حادثہ چیچہ وطنی میں پیش آیا۔۔۔
فیصل آباد سے بورے والا جانے والی مسافر ویگن بورے والا چوک پر پہنچی ہی تھی کہ زور دار دھماکے سے مسافر ویگن کا گیس سیلنڈرپھٹ گیا۔۔سیلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون گاڑی کے اندر ہی جھلس کے جاں بحق ہو گئی جبکہ گاڑی میں سوار تین بچوں اور دو خواتین سمیت ایک مرد زخمی ہو گیا۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال چیچہ وطنی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔