21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:23
سندھ کے یوم ثقافت پر جوش و خروش، نوجوانوں کے بھنگڑے
اے آر وائی - سندھی ٹوپی اور اجرک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سندھ بھر میں یوم ثقافت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، عوام نے ریلیاں نکالیں ،،رقص اور بھنگڑے ڈالے۔
ثقافتی دن کے موقع پر سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، نوابشاہ ، سانگھڑ ، عمرکوٹ ، سامارو، کنری، پتھورو، شادی پلی، صوفی فقیر، ڈھورونارو، چھور چھاوٴنی سمیت دیگر شہروں میں نکالی گئی ریلیوں میں بوڑھے، بچے ، جوان سندھی ٹوپی، اجرک و دیگر روایتی لباس پہن کر شریک ہوئے۔
ریلیوں میں شریک جوان مقامی قومی گیتوں پر رقص کرتے رہے۔ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی ثقافتی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں طلباو طالبات نے گیت اور ٹیبلوز پیش کئے اور سندھ کی ثقافت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔