تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:14

کراچی میں رواں سال پولیو کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا

اے آر وائی - کراچی میں رواں سال پولیو کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کی رہائشی بیس ماہ کی سمن میں ہوئی ہے۔ مذکورہ بچی کو اپنی بائیں پاؤں میں کمزوری ہوئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کو معذور قرار دیدیا گیا ہے تاہم بچی کے سیمپل اسلام آباد پولیولیبارٹری بھیجوادیئے گئے ہیں ۔



سترہ دسمبر کو شروع ہونیوالی پولیو مہم سال دوہزار بارہ کی آخری مہم تھی جو کہ پولیو کارکنان کے قتل کے بعد ملتوی ہوگئی جس کے باعث صوبے بھر کے اٹھارہ لاکھ سے زائد بچے پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں۔ حکومتی دعوؤں کے مطابق کراچی کو پولیو فری شہر قراردیا جارہا تھا تاہم مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.