21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:13
سکھر: رشتے کے تنازعہ پر دو خواتین قتل، دو زخمی
اے آر وائی - سکھر کے علاقے اطل مرادانی میں رشتے کے تنازعہ پر سولنگی برادری کے دوگروہوں میں تصادم ہوگیا۔ محمد بخش سولنگی کے گھر اس کے کزن منیر سولنگی اور حسن سولنگی اس کی بیٹی زہرا سولنگی کا رشتہ مانگا ۔
انکار پر وہ لوگ طیش میں آگئے اور انہوں میں گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین مسماة زہرا سولنگی اور مسماة رابعہ سولنگی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر گھر میں موجود دو مزید خواتین مسماة سیما اور مسماة ریشماں شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال گھوٹکی منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔