21 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 21:14
تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کنال روڈ پر بنا اور ہیڈ برج گر گیا
اے آر وائی - لاہور میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے کنال روڈ پر بنا اور ہیڈ برج گر گیا جس سے ٹرک خاصہ نقصان پہنچا جبکہ پل گرنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹل نمبر 15 کے قریب بنے اور ہیڈ برج کے نیچے سے ایک ٹرک جس پر بھاری مشینری لدی ہوئی تھی اس سے ٹکرانے سے پل ٹرک کے اوپر گر گیا جس سے ٹرک کا پچلا حصہ جزوی طور پر تباہ ہو گیا ۔
پل گرنے کے بعد کنال رعڈ پر ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعد گرے ہوئے پل کو راستے سے ہٹانے کے لئے امدادی کام شروع کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔