22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:46
غیرملکی قوتوں نے دہشت گردی کو انتہا تک پہنچادیا،ثروت اعجاز
اے آر وائی - سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ غیرملکی قوتوں کے ایجنٹوں نے پاکستان میں دہشت گردی کو انتہا تک پہنچادیا ہے۔
امام شاہ احمد رضا کانفرنس سے خطاب میں ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ لگتاہے ہمارے حکمرانوں کوٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی نظر نہیں آتی۔انسداد پولیو مہم کی چار خواتین ورکر ز کونشانہ بنانے والوں کوحکومت گرفتارکرنے سے گریز کررہی ہے۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے ہر نظام اور نعرے کو آزما لیا۔اب ہمیں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے کام کرنا ہوگا، سنی تحریک کے کارکن نظام کی تبدیلی کیلئے الیکشن میں بھرپور تیاریاں کریں