22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 0:56
گوجرانولہ میں شوہر نے مار مار کر بیوی کی ہڈیاں توڑ ڈالیں
اے آر وائی - گھریلو تشد د پاکستان میں بہت عام بات ہے مگر گوجرانوالہ میں شوہر نے بیوی پر تشدد کی ہر حد عبور کرلی ۔۔ اور اس کی ہڈیا ں توڑ ڈالیں ۔
بنت حوا صنف نازک کہی جاتی ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے ہر ظُلم کی سزاوار بھی وہی قرار پاتی ہے ۔۔ ایسا ہی کچھ ہوا گوجرانوالہ میں ۔۔جہاں باغبانپورہ کے علاقے کلرآباد ی میں ایک نکھٹو ، جواری اور نشئی خاوند عدنان نے گھر کا خرچہ مانگنے پر اپنی بیوی انعم کو ڈنڈوں ، اور ربڑ کے پائپ سے اتنا مارا کہ انعم کے جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئیں جس پر پڑوسیوں نے انعم کو نیم مردہ حالت اسپتال پہنچایا ۔ جہاں اس کے حالت تشویشناک ہے ۔
تشدد کانشانہ بننے والی انعم کی بہن نے صحافیوں کو بتایا کہ اُنہیں انصاف دلوایاجائے اور انعم کے خاوند کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔