22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:16
راجن پور،غیرت کے نام پرخاتون اور مرد قتل، بھائی، چچا گرفتار
اے آر وائی - راجن پور میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، پولیس نے مقتولہ کے بھائی اور چچا کو گرفتار کر لیا۔ دو انسانی جانیں پھر غیرت کی بھینٹ چڑھ گئیں،، افسوسناک واقعہ پیش آیا راجن پور میں جہاں تھانہ بنگلہ ایچھہ کی حدود میں خاتون اور مرد کو بے دردی کے ساتھ موت کی نیند سلادیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں مقتولہ کے بھائی اور چچا کو حراست میں لے لیا گیا، مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئیں۔ ملک میں غیرت کے نام پر قتل عام سی بات بن کر رہ گئے جو معاشرے کے لئے المیے سے کم نہیں۔