تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:55

جناح اسپتال میں فائرنگ کی فوٹیج اے آر وائی نے حاصل کرلی

اے آر وائی - کراچی کے جناح اسپتال میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے ، فوٹیج میں اسپتال میں لائے جانے والے زخمی شخص کو ایمرجنسی وارڈ میں تشدد کے بعد گولی مار قتل کردیا گیا تھا۔



ایمپریس مارکیٹ میں دو گروپوں کے تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے لایا گیا اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے،اسپتال میں اسی واقعے میں قتل ہونے شخص کے ساتھی پہلے سے موجود تھے جنہوں نے مبینہ زخمی قاتل کو دیکھتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر گولیاں مار کر ہلاک کردیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نے حاصل کرلی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زخمی کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں پہلے سے موجود ایک شخص نے اچانک زخمی پر مکے برسائے اور ڈنڈے سے تشدد کرنا شروع کردیا،اسی اثنا میں اس کے ایک اور ساتھی نے جس کے ہاتھ میں اسلحہ نمایاں طور پر نظر آرہا ہے ،اس پر فائر کھول دیا اور سر میں گولیاں مار کر اسے قتل کردیا ۔



فائرنگ کےبعد جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی، کئی افراد کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعہ کے بعداسپتال کے شعبی ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایاکہ اسپتال میں سیکیورٹی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اور چیف سیکریٹری کو خط لکھا جاچکا ہے جبکہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.