تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:16

ڈاکٹرعبدالعزیزکی بازیابی کےلئے تاوان ادا نہیں کرینگے،رئیسانی

اے آر وائی - وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ مغوی ڈاکٹرعبدالعزیز کی بازیابی کے لئے تاوان ادا نہیں کریں گے، ڈاکٹر ہمارے بھائی ہیں لیکن اخلاق کا مظاہرہ ضروری ہے۔ کوئٹہ میں سول ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ ڈاکٹرز قابل احترام ہیں چند ایک اگر بد اخلاق ہیں تو ان سے ذاتی طور پر بھی نمٹنا جانتا ہوں مگر ڈاکٹرز کو اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔



ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کریں،نواب اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ اغواء کار گروپوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.