تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:4

کراچی:تھانے کے گیٹ پر دستی بم حملہ، چھ افراد زخمی

اے آر وائی - خواجہ اجمیر نگری تھانے سے متصل پولیس ہیڈ کوارٹرویسٹ کے مین گیٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کی زخمیوں سے حملہ اوروں کا خاکہ بنواکر کارروائی کی جائے گی۔



خوانہ اجمیر نگری تھانے کے ساتھ ہی پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ کے دفتر میں محکمہ پولیس میں بھرتیوں کی درخواستیں وصولی کا سلسلہ گزشہ کئی روز سے جاری تھا کہ اتوار کی صبح اٹھ بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے گیٹ پرکھڑے امیدواروں پر دستی بم پھیکا جس سے سات نوجوان زخمی ہوگئے۔ بھرتی کے امیدواران کی حفاظت کے لئے وہاں کوئی پولیس نفری موجود نہیں تھی ۔



بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کا کا کہنا ہے کہ استعمال ہونے والا ار ڈی ایس ون دستی بم میں بال بیرنگ نہیں تھے۔ ایس ایس پی نارتھ کراچی سلمان سعید پولیس کے مطابق تینوں دہشت گرد نقاب میں نہیں تھے پولیس زخمیوں کی مدد سے ملزمان کے خاکے بنوا کر کارروائی کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.