23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:34
کراچی:فائرنگ اور تشدد سے چھ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق۔ جہانگیرروڈ میں ایک شخص کی ہلاکت کیخلاف عوام کا احتجاج علاقے میں کشیدگی۔
پولیس حکام کیمطابق لانڈھی کے علاقے میں نفسیاتی مریضہ نے اپنی ہی دس سالہ بیٹی اربیش کو گلا کاٹ کرقتل کردیا پولیس نے ملزمہ امبر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں مسلح ملزمان نے دوکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوکاندارعظمت علی جان سےہاتھ دھو بیٹھا۔
جمشید کوارٹر کے علاقے میں علی الصبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شکیل اور غلام مصطفی نامی دو افراد کو شدید زخمی کردیا جن میں سے شکیل نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑدیا جسکی ہلاکت کی خبر ملتے ہی جہانگیر روڈ پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
تھانہ نیپئر کی حدود میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار محمد اسلم کو شدید زخمی کردیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔رات گئے گارڈن شو مارکیٹ میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عامر نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ پرانا گولیمار کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔