23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:6
بشیر بلورکی شہادت,کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال
اے آر وائی - خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر احمدبلور کی شہادت کے خلاف کوئٹہ میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے اور کاروبارزندگی معطل ہے . عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے صوبائی دارلحکومت میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی تھی جس کے تحت شہر کے وسطی اور نواحی علاقو ں میں واقع کاروباری مراکز بند ہیں.
جناح روڈ ،قندہاری بازاراورلیاقت بازارسمیت چھوٹی بڑی مارکیٹوں دکانیں بند ہیں ، سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم دکھائی دے رہا ہے، کچلاک میں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہے اورکاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔