23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:3
سکھر:آنے والی حکومت فنکشنل لیگ کی ہوگی،امتیاز شیخ
اے آر وائی - فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں آنے والی حکومت فنکشنل لیگ کی ہوگی،اقتدار میں آکر سب کا احتساب کرینگے۔
کوئنس روڈ پر منگی برادری کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں دوہرا نظام لاکر سندھ کو بانٹنے کی کوشش کی ہے جسے وہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔
ان کاکہناتھا کہ حیدر آباد میں تاریخی جلسہ کرکے مخالفین کو دکھا دیا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ ان کاکہناتھا کہ اگلی حکومت فنکشنل لیگ کی ہوگی جس میں سندھ کے عوام کے جائز تمام مسائل حل کرینگے۔