تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 15:55

کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مدرسہ کے دو طلباء جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے پشتون آباد میں عبدالولی روڈ پر مدرسے کے دو طلباء کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ مدرسہ سے نکل کر شہر کی طرف جارہے تھے۔



جاں بحق ہونے والے طلباء میں سے ایک تعلق ضلع پشین کے علاقے برشور سے بتایا گیا ہے .پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے ،پشتون آباد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.