تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:14

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات مزید 11 افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید گیارہ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد دو نمبر میں سی این جی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دوکاندار عظمت علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔جمشید کوارٹر کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی دو افراد میں سے شکیل دوراج علاج دم توڑ گیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ۔



جہانگیر روڈ پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کرشدید احتجاج کیا ۔ تھانہ نیپئر کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں چل بسا ۔ گارڈن میں عامر کو قتل کر دیا گیا ۔ پرانا گولیمار اور ہاکس بے روڈ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن میں سے ایک کی شناخت عمران کی نام سے ہوئی ۔



ادھر لانڈھی میں نفسیاتی مریضہ نے اپنی ہی دس سالہ بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا ۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.