تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:28

چمن:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

اے آر وائی - چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گھرمیں گھس کرفائرنگ کردی ۔جس کے باعث وہاں موجود دوافغان پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔



لیویز ذرائع کےمطابق اڈاکہول میں دو حاضر سروس افغان پولیس اہلکار ایک گھر میں مہمان تھے۔بارہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر انہیں گولیوں کانشانہ بنایا۔ہلاک افراد کی جیبوں سے افغان شناختی کارڈ ،پولیس سروس کارڈاور ایک افغان قومی پرچم برآمد ہوا ہے۔



ذرائع نےبتایا کہ لیویز نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہیں ۔ دونوں حاضر سروس افغان اہلکار گذشتہ شب خفیہ راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.