تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:19

کراچی میں فائرنگ اور تشدد 8 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب تھانہ سکھن ، قائد آباد میں کچرے کے ڈھیرمیں دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔



شہر قائد میں چھاپوں ، گرفتاریوں ،دعووٴں کے باوجود قتل و غارت گری کا سلسلہ تھم نہ سکا،قاتلوں نے مزیدگھراجاڑ دیئے۔ ناظم آباد نمبر دو میں نامعلوم افرادنے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد حسن علی، حسین علی اور قمر علی دم توڑگئے۔



مچھر کانونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انڈا موڑ نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے نادرن بائی پاس موڑپر ملزمان کی کار پر فائرنگ سے زوہیب زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ایوب گوٹھ میں بھی موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبدالستار جان کی بازی ہارگیا اور پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہدایت زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔



قائد آبادکے قریب کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا جس سے علاقیمیں خوف وہراس پھیل گیا۔دوسری طرف پولیس نے مختلف علاقوں سے تین ٹارگٹ کلرز سمیت چودہ جرائم پیشہ افراد گرفتارکرلئے جن کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمدہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.