24 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 9:49
سکھر: زمین پر قبضے کے خلاف گھو ٹکی کے رہا ئشیوں کا احتجاج
اے آر وائی - سکھر پر یس کلب کے سا منے گھوٹکی کے رہا ئشیوں نے ڈیڑھ ایکڑ زمین پر قبضے کے خلاف سخت احتجا ج کیا۔صوبائی وزیرجام سیف اللہ دھاریجو کے خلاف نعر ے بازی کی۔ احتجا جی مظاہر ہ کر تے ہو ئے غلام سرور مہر ، ولایت شاہ ،عادل را جپوت مسماہ شبنم اختراور دیگر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر جام سیف اللہ دھا ریجو نے گھوٹکی میں ڈیڑھ ایکڑزمین جس پر ان کے گھر بنے ہو ئے تھے کو بلڈوز کروا کر لیز پر من پسند لو گوں کو دے دیا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے۔مظاہر ین نیچیف جسٹس آف پا کستان سے زمین کو واپس دلانے سمیت انصاف فرا ہم کر نے کی اپیل ہے۔